صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب

Jun 02, 2022


ن(خصوصی رپورٹر ) سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے عہدے کے ساتھ سیکریٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے عہدے کی  اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ان اولین ترجیح ہے۔ لوگوں کو بلاامتیاز، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکنڈری اور پرائمری ہیلتھ کئیر پر یکساں فوکس کیا جائے گا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں