مخدوم رشید (نامہ نگار) یوٹیلیٹی سٹور پرگھی،آٹا کے ساتھ اضافی اشیاء خریدنا ضرروی، عملہ من پسند افراد کو ترجیح دینے لگا ۔ شہری محمد شاہد نے بتایا کہ میں مزدور شخص ہوں،میں نے آٹا خریدنا ہے لیکن مجھے چار دن ہوگئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلیٹی سٹور پر آتاہوں تاحال عملہ نے مجھے 10کلو آٹا کا تھیلہ نہیں دیا، اپنے من پسند افراد کو فوری اشیاء فراہم کر دیتے ہیں جب عوام کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں سسٹم خراب ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی سٹور پر موجود صارفین کا کہنا تھا کہ آٹے کے تھیلے اور گھی کے ساتھ دوسری اشیاء خریدنا ضروری ہیں نہ خریدنے پر آٹا اور گھی نہیں ملے گا، صارفین نے کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ مخدوم رشید یوٹیلیٹی سٹور پر موجود عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یوٹیلیٹی سٹور پرگھی،آٹا کے ساتھ اضافی اشیاء خریدنا ضرروی،شہری پریشان
Jun 02, 2022