ملتان(نمائندہ خصوصی ) دربار حضرت شاہ رکن عالم سے ملحقہ پارکنگ اسٹینڈ محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول تھا، زائرین کی سہولت کیلیے پارکنگ کو فری کر دیا گیا، ایس ایچ او لوہاری گیٹ کی جانب سے ٹھکیدار ذیشان بھٹی نے جعلسازی کرتے ہوئے وال چاکنگ کرائی جس پر لکھا گیا یہاں سے موٹرسائیکل اور گاڑیاں مسلسل چوری ہو رہی ہیں، اپنی موٹرسائیکل اور گاڑی حسین آگاہی پارکنگ میں کھڑی کریں۔ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف کے مطابق ایس ایچ او لوہاری گیٹ سے تصدیق کی تو لاعلی کا اظہار کیا۔ ٹھکیدار ذیشان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے،پولیس نے ڈسٹرکٹ مینیجر کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
فری پر نہیںحسین آگاہی پارکنگ میں گاڑیاںکھڑی کریں‘ٹھکیدار کی جعلسازی
Jun 02, 2022