ملتان (سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملوث سابق لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا ، لیگی ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا اور محمد افضل سمیت 7 ریونیو افسران کے خلاف کیس میں دو گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلئے جبکہ افضل ہنجرا اور سلطان محمود کی بریت کی درخواستوں پر بحث کیلئے سماعت 21 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت پر مقدمہ کا تین گواہ پیش ہوئے تھے تاہم دو کے بیانات ہی قلمبند ہوسکے۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر وکلاء بحث ہونی باقی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی، جنہوں نے متعدد شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی تھی۔ ملزمان نے کوٹ ادو میں پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن پلاٹ نہیں دیے جس پر نیب نے انکوائری کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے عدالت پیش کیا ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں 265-k کے تحت درخواست دائر کی ہے اور موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انتقامی کاروائی کررہا ہے اس لیے ریفرنس کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ سے بری کیا جائے۔
غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، 2گواہوں کی شہادتیں قلمبند،سماعت 21 جون تک ملتوی
Jun 02, 2022