بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکاشکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیہ 


لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آج بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن طویل فارمیٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی ہے۔
قبل ازیں شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی ہے ،پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن