کراچی (نیوز رپورٹر) حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست پرعدالت نے سندھ حکومت، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، اینٹی کرپشن اوردیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین سے 8 جون کو جواب طلب کرلیا۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اس وقت کہاں ہیں؟ ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ حلیم عادل شیخ اس وقت اسلام آباد میں ہیں۔ ائیرپورٹ سے لے کر ہر جگہ پر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں لگادی گئی ہیں۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہراساں کیا جارہا ہے۔12 جون کو صوبائی اسمبلی میں بجٹ شیشن شروع ہونے والا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو مباحثے سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معلوم ہی نہیں حلیم عادل شیخ کے خلاف کون ایکشن کرارہا ہے۔ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مقف پیش کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف تمام انکوائریز اور مقدمات کی تفصیل عدالت می پیش کی جائے۔اپوزیشن سندھ سمبلی نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ متعلقہ اداروں کو کارروائی سے روکا جائے۔ بجٹ قریب آتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ حکومت بغیراپوزیشن لیڈر کے بجٹ پاس کروانا چاہتی ہے۔ درخواست میں حکومت سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپش کو فریق بنایا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کی آئینی درخواست پرسندھ حکومت، محکمہ داخلہ ، آئی جی و دیگر کو نوٹس
Jun 02, 2022