چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے: حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) کی ملاقات  ہو ئی۔جسں میںپاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل کا مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔چینی قونصل جنرل  نے کہا کہآپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے۔حمزہ شہباز نے اسں مو قع پر کہاکہچین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

  چینی قونصل جنرل  نے کہا کہ زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن