سٹرکوں پر عدالت لگانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:حمزہ شہباز 

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  گوجرانوالہ پہنچ گئے .وزیر اعلی حمزہ شہباز کی  گوجرانوالہ کے علاقے میں ہجوم کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد  اشرف کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کی متوفی محمد اشرف کی والدہ،  بیوہ، بچوں اور بھائیوں  سے ملاقات کی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا  متوفی محمد اشرف کے اہل خانہ سے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار  کیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے  متوفی محمد اشرف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے غمزدہ خاندان کو دلاسہ دیا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے متوفی محمد اشرف کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا ۔

حمزہ شہباز  نے کہا کہملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی اور اس کیس کو مثال بنائیں گے ۔جن ظالموں نے یہ ظلم کیا ہے انہیں مثالی سزا دلائی جائے گی ۔میں خود اس کیس پر پیشرفت کا روزانہ جائزہ لوں گاانصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سٹرکوں پر عدالت لگانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ہجوم کا قانون ہاتھ میں لینا انتہائی تشویشناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میں اس واقعہ پر آپ سے شرمندہ ہوں ،آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ضرور ہو گا اور آپ کی دادرسی کریں گے۔متاثرہ خاندان کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔اس واقعہ پر دل رنجیدہ ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے متوفی محمد اشرف کی بیوہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا چیک بھی دیا ۔

حمزہ  شہباز نے کہا کہانسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔حمزہ شہباز 

 وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی گئی کہ3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا کیس کا چالان جلد عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن