سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے گزشتہ ماہ 1,906 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 169,919 ہوگئی۔یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ ماہ کے لیے نئی شامل کمپنیوں کے حوالے سے کل کیپٹلائزیشن (ادا شدہ سرمایہ) 3.5 بلین روپے رہی۔افغانستان، بنگلہ دیش، کینیڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا، ناروے، پولینڈ، رومانیہ، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ سے 51 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اطلاع ملی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے گزشتہ ماہ 1,906 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں
Jun 02, 2022 | 14:49