موڈیز نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jun 02, 2022 | 18:21

عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک (مستقبل کا معاشی منظر نامہ) کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔موڈیز  نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری  رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے، غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔موڈیزکی رپورٹ میں مہنگائی کی وجہ سے  بیرونی معاشی صورت حال بگڑ رہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤبڑھا ہے،سیاسی خطرات کی وجہ سےمعاشی مستقبل واضح نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں  بھی مشکلات درپیش ہیں۔

مزیدخبریں