سری لنکن مسلمان ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے اس سال حج کی سعادت سے بھی محروم رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی زائرین کو حج کی اجازت دینے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ رواں سال ایک ہزار 585 سری لنکن مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گےسری لنکا کی مجموعی آبادی کے تقریباً 10 فیصد افراد مسلمان ہیں۔ کچھ دن پہلےسری لنکن حج انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے رواں سال سری لنکن شہری حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔