موٹے افراد جہاز پر سوار ہونے سے پہلے ہو جائیں ہوشیار

Jun 02, 2023 | 00:11

ویب ڈیسک

ایئر نیوزی لینڈ بین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے سے پہلے کچھ مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن جون میں ایک سروے کے لیے رضاکارانہ وزن کی جانچ کرے گی تاکہمسافروں کے اوسط وزن کا تعین کیا جا سکے۔بین الاقوامی کیریئر نے ایک بیان میں کہا، “یہ سروے طیارے کے محفوظ اور موثر آپریشن کے لیے ضروری ہے اور یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ضرورت ہے۔”ایئر لائن کو توقع ہے کہ دس ہزار افراد اس سروے میں شامل ہوں گے اور اپنا وزن کرائیں گے۔ایئر لائن کے لوڈ کنٹرول امپروومنٹ اسپیشلسٹ الیسٹر جیمز نے بیان میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ترازو پر قدم رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا وزن ایک راز ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم ہوائی جہاز میں جانے والی ہر چیز کا وزن کرتے ہیں۔

مزیدخبریں