اینول پلین کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس آج، آئندہ سال کے معاشی اہداف مقرر ہونگے


 اسلام آباد( عترت جعفری) اینول پلین کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں توقع ہے کہاےک ہزار ارب روپے ترقےاتی منصوبوں کے لئے مختص کر دئے جائےں گے ، اجلاس مےں اور آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف مقرر کیے جائیں گے، ان مقرر کردہ اہداف کی بعدازاں منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی جس کا اجلاس آئندہ چندروز میں متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے معےشت کاسالانہ گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گےاہے صنعت کا ہدف 4۔3 اور زراعت کا ترقیاتی ہدف 5۔3 اور سروسز کا ہدف6۔3 مقرر کیے جانے کی توقع ہے، زرائع نے بتاےا کہ وزارت منصوبہ بندی نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے، اس وقت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 900 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے تاہم اے کم از کم اےک ہزار روپے تک کرنے کی بات چےت جاری ہے ،، وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اےک ہزار ارب میں سے8 سو ارب روپے ے حکومتی اور دو سو ارب روپے نجی اور سرکاری شراکت کے منصوبوں کے لیے رکھے جانے کی تجویز ہے،99 ارب پانی کے منصوبوں کے لیے51 اور پاور ڈوےژن کے لئے، ایچ ای سی کے لیے44 ارب رکھنے کی تجویز ہے، اجلاس میں موجودہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبے کی پیشرفت کو بھی دیکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن