وفاقی تعلیمی اداروں میں 10 جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 

Jun 02, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام سکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 10 جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکول دوبارہ کھل جائیں گے۔
تعطیلات

مزیدخبریں