اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان آذربائیجان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور باکو میں ہوا۔ ترجما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور نائب وزیر خارجہ النور ممدوف نے آذربائیجانی وفد کی قیادت کی۔ملاقات میں پا کستان کے آذر بائیجان سفیر بلال حئی نے بھی شرکت کی۔دونوں فریقوں نے کثیرالجہتی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے وسیع پیمانے پر بات چیت کی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور متنوع بنانے اور توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مزدوروں کی نقل و حرکت، زراعت، ٹرانسپورٹ روابط اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں فریقوں نے بین الاقوامی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی پر باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سیاسی مشاورت
باکو میںپاکستان آذربائیجان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور
Jun 02, 2023