حضرت خواجہ امیر الدین کوٹلوی تصوف کے سالار تھے:اشرف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)برصغیر پاک و ہند کے عظیم ولی حضرت خواجہ محمد امیر الدین کوٹلوی قدس سرہ العزیز کا سالانہ عرس کوٹلہ شریف میں حضرت میاں غلام قدیر احمد کوٹلوی کی صدارت میں ہوا جبکہ ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد کوٹلوی، مفتی محمد تنویر احمد کوٹلوی اور حضرت میاں ظہیر احمد کوٹلوی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت خواجہ امیر الدین کوٹلوی تصوف کے سالار تھے۔ حضرت میاں شیر محمد شرقپوری جیسی شخصیات نے آپ سے فیض پایا۔ آپؒ نے اپنے بلند اخلاق سے لوگوں کے دل مسخر کیے۔ آپ سوز و گداز کے پیکر اور عزم و ہمت کے کوہِ گراں تھے۔ آپؒ نے اسلام کی سربلندی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ آپ نے سادگی اپنائی اور سادگی کا پیغام دیا۔ آپ نے دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے ہند ومسلم اتحاد کو یکسر مسترد کر دیا۔ آپ نے عقائد اسلامی کے تحفظ میں اسلاف کے منہج کو اپنایا۔

ای پیپر دی نیشن