لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیکل کالج میں مزید 3پروفیسرز اساتذہ تعینات کر دئیے ہیں جنہوں نے چارج سنبھال لیا۔ جس سے تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ پروفیسر محمد خالد سید (شعبہ آرتھوپیڈک)، پروفیسر عائشہ صدیق (فزیالوجی)، پروفیسر تہمینہ جہانگیر (امراض چشم) میں فرایض سر انجام دے گی۔
پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر الفرید ظفر نے نئے تعینات ہونے والے پروفیسرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے آنے سے پی جی ایم آئی،اے ایم سی کی فیکلٹی مزید مضبوط ہو گی اور تمام اساتذہ ٹیم سپرٹ کے ساتھ اپنے فرائض پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ انجام دیں گے، جس سے نہ صرف میڈیکل ایجوکیشن کا معیار بلند تر ہو گا بلکہ لاہور جنرل ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات میسر آئینگی۔ نئے تعینات ہونے والے پروفیسرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے باعث اعزاز ہے کہ وہ ایک ایسے میڈیکل ادارے کیس اتھ وابستہ ہوئے ہیں جو عالمی سطح پر اپمی منفرد شناخت رکھتا ہے اور اس انسٹی ٹیوٹ و کالج کے سٹوڈنٹس امتحانا ت میں امتیازی پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔