قلعہ دیدارسنگھ:زیر تعمیر سڑک پر 25ہزار لیٹر آئل ٹینکر الٹ گیا،تیل محفوظ رہا،علاقہ سیل


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)زیر تعمیر سڑک پر 25ہزار لیٹر آئل ٹینکر الٹ گیا،پولیس،ریسکیو موقع پر پہنچ گئی۔ علاقہ سیل۔تفصیلات کے مطابق علاقہ” پیرو کوٹ”کے قریب 25ہزار لیٹر آئل ٹینکر زیر تعمیر سڑک پر الٹ گیا،واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ حسن سلمان منج اپنی نفری سمیت اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے علاقہ کو ٹریفک اور آمد رفت کیلئے فوری طور پر سیل کردیا۔
حادثہ میں ڈرائیور ایوب ودیگر بھی محفوظ رہے،ایس ایچ او حسن سلمان منج کا کہنا تھا کہ روڈ پر دونوں اطراف نفری تعینات کردی گئی ہے آئل ابھی ٹینکر میں محفوظ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن