حافظ آباد +پنڈی بھٹےاں(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)تین روز قبل حافظ آباد کے علاقہ کسیسے کے نجی ہسپتال سے دوران ڈیلیوری نومولود بچی کو اغواءکرلیاگیا تھاجس پر پولیس نے لیڈی ڈاکٹر اور دائی سمیت 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔حافظ آباد کے گاﺅں نواں مانیکا کا رہائشی شاہد نواز اپنی بیوی نور تسمیہ کو ڈلیوری کےلئے نجی ہسپتال لیکر آیا جہاں آپریشن کے زریعے خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی تو نومولود بچی کو لیڈی ڈاکٹر اور دائی کی ملی بھگت سے اغواءکرلیاگیا جس پر بچی کے ورثاءنے تھانہ کسیسے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود بچی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا تو پولیس تھانہ کسیسے نے لیڈی ڈاکٹر اور دائی سمیت 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تاحال بچی بر آمد نہ ہو سکی ۔