لیونل میسی کل پی ایس جی کی طرف آخری میچ کھیلیں گے ‘منیجر کی تصدیق 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پیرس سینٹ جرمینی فٹبال کلب کے منیجر کرسٹوف گالٹیرنے کہا ہے کہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمین کیلئے اپنا آخری میچ کل کلرمونٹ کے خلاف کھیلیں گے۔بی بی سی اسپورٹ نے مئی میں رپورٹ کیا تھا کہ 35 سالہ ارجنٹائنی فارورڈ اس موسم گرما میں اس کا معاہدہ ختم ہونے پر رخصت ہو جائیں گے۔ میسی نے پی ایس جی کو لگاتار دو لیگ ون ٹائٹل جیتنے میں مدد کی۔گالٹیر نے کہا کہ مجھے فٹ بال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہوا۔یہ پارک ڈیس پرنسز میں اس کا آخری میچ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ اس کا پرتپاک استقبال کیا جائےگا۔پی ایس جی نے شائقین کے احتجاج کے بعد گزشتہ ماہ میسی، فارورڈ نیمار، مڈفیلڈر مارکو ویراتی اور گالٹیر کے گھروں پر سکیورٹی بڑھا دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن