”کلاسِیکی جمہوریت “ اور پاپ جمہوریت؟

معزز قارئین ! 14 اگست 1947ءکو پاکستان قائم ہ±وا تھا۔ ا±س وقت میری ع±مر 11 سال تھی۔ آج مَیں اپنی ع±مر کے پاکستانیوں اور ا±ن کی آل اولاد کی تفریح طبع کے لئے ایک ہلکا پھلکا سا کالم پیش کر رہا ہ±وں۔ملاحظہ فرمائیں۔ عالمی شہرت یافتہ کلاسِیکی موسیقی کے گلوکار ، موسیقار ، ا±ستاد امانت علی خان مرحوم کے چھوٹے بھائی اور ا±ستاد حامد علی خان کے بڑے بھائی ” پٹیالہ گھرانہ “ کے ا±ستاد فتح علی خان 82 سال کی ع±مر میں انتقال کر گئے تھے۔ 5 جنوری 2017ءکو ا±نہیں مومن پورہ لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کردِیا گیا۔ خان صاحب پاکستان اور بیرونِ پاکستان اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ کلاسِیکی گلوکاروں اور موسیقاروں کے گھرانے ا±ن کے "School of Thought'' (مکتبِ فکر ) کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ 1947ءمیں ا±ستاد فتح علی خان کے بزرگ اور خاندان کے دوسرے لوگ مشرقی پنجاب کی سِکھ ریاست ”پٹیالہ “ سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ 
ا±ستاد فتح علی خان نے پوری د±نیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کِیا۔ ا±ن سے پہلے ا±ن کے بڑے بھائی (مرحوم) ا±ستاد امانت علی خان نے بھی۔ ا±ستاد فتح علی خان کو پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز، تمغہ خدمت، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کے علاوہ کئی دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری ایوارڈز سے نوازا گیا۔ "Classic'' کے لغوی معنے ہیں۔ ” اعلیٰ درجے کا ، نمایاں طور پر قابلِ شناخت اور مثالی۔ قدیم یونانی اور لاطینی ادب، فنون ، ثقافت اور سادہ متناسب انداز و اسلوبِ موسیقی کو بھی کلاسِیک ہی کہا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں کلاسِیکی موسیقی سے م±راد قدیم ہندوستانی موسیقی ہے۔ چشتِیہ سِلسلے کے ولی حضرت نظام ا±لدّین اولیاءکے م±ریدِ حضرت امیر خسرو (1243ئ۔ 1325 ئ) ، فارسی ، ہندی ، برج بھاشا کے شاعر اور ” راگ وِدیا“ ( علمِ موسیقی) میں کامل تھے۔ ا±نہوں نے ایرانی اور ہندوستانی موسیقی کی آمیزش سے کئی راگ تخلیق کئے اور راگنیاں بھی۔ ستار امیر خسرو کی ہی ایجاد ہے۔ 
گوالیار کے راجا رام چند کا درباری گائیک براہمن زادہ رام دینو۔ م±غل بادشاہ اکبر کے دربار میں ” شہنشاہِ موسیقی“ اور ”میاں تان سین“ (س±روں کا سِپہ سالار) کا خطاب پایا اور ا±س کے نو رتنوں میں بھی شامل ہوگیا۔ مَیں نے کئی سال پہلے آل انڈیا ریڈیو پر ا±ستاد بڑے غلام علی خان کا انٹرویو س±نا تھا۔ ا±ن سے پوچھا گیا تھا کہ۔ ” آپ مسلمان ہیں ، پاکستان کیوں نہیں گئے؟“۔ تو خان صاحب نے کہا تھا کہ۔ ” ہم ایک بار پاکستان گئے تھے۔ سرحد پر پہنچے تو سرحد پر پاکستانی اہلکاروں نے آپس میں کہا کہ۔” لو جی !۔ میراثیوں کا گروہ بھی آگیا“۔ ا±ستاد بڑے غلام علی خان نے کہا کہ۔ ” کچھ دِنوں بعد ہم بھارت واپس آگئے، یہاں ہمیں بھگوان کا روپ سمجھا جاتا ہے “۔ 
یورپ میں۔ "Popular Music" المعروف "Pop Music'' ( پاپ میوزک) 1750ئ میں ایجاد ہ±وا۔ پاپ گلوکاروں اور موسیقاروں کو ” راگ وِدیا“ سے واقفیت نہیں ہوتی۔ ”سرگرم “ سے بھی واقفیت نہیں ہوتی صِرف شور شرابا ہوتا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں بھی ”پاپ موسیقی “ کا رواج ہے۔ ہندی زبان میں ” پاپ“ کا مطلب ہے۔ گ±ناہ۔ بھارت اور پاکستان میں کلاسِیکی موسیقی کے قدر دان Music" ''Pop کو ” گ±ناہ“ کے معنوں میں ”پاپ موسیقی “ کہتے ہیں۔ 
 مَیں نے لڑکپن میں فلم ” تان سین“ دیکھی تھی۔ کلاسِیکی گائیک ک±ندن لعل سہگل ہِیرو تھے یعنی تان سین۔ مَیں نے دیکھا کہ میاں تان سین نے اکبر کے دربار میں ” دیپک راگ“ گایا۔ بول تھے....
” جگ مگ،جگ مگ دِیا جلاﺅ،دِیا جلاﺅ !“
مَیں نے دیکھا کہ دیپک راگ گانے سے دربار اکبری کے ب±جھے ہ±وئے چراغ جل ا±ٹھے اور ا±س کے ساتھ ہی راگ کی تپش سے تان سین کا جسم بھی ج±ھلس گیا۔ وہ گا?ں چلا گیا وہاں ا±س کی محبوبہ ( تانی ) نے راگ ملہار گایا۔ بارش شروع ہوگئی اور تان سین صحت مند ہوگیا۔ 
جِن ملکوں میں اعلیٰ درجے کی اور متناسب انداز و اسلوب کی مِثالی جمہوریت نہ ہو اور وہاں "Democratic Mafia" کا راج ہو ا±سے تو ”پاپ جمہوریت “ ( Pop Democracy) ہی کہا جائے گا۔ہمارے یہاں بھی ”پاپ جمہوریت“ کا پاپ (گ±نا) ا±ن حکمرانوں کی گردنوں پر کیوں نہیں ہوگا ، جنہوں نے پاکستان کے 60 فی صد ”جمہور“ کو غ±ربت کی لکِیر سے نیچے دھکیل کر زندگی بسر کرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔ 
مصّورِ پاکستان علاّمہ اقبال جب وہ وکالت کرتے تھے تو ضرورت کے مطابق مقدمات اپنے پاس رکھ لیتے تھے ، باقی مقدمات اپنے دوست ، سینئرو±کلائ اور شاگردوں میں تقسیم کر دِیا کرتے تھے۔ قائداعظم نے پاکستان کے گورنر جنرل کی حیثیت سے منصب سنبھالا تو، ا±نہوں نے اپنی ساری جائیداد کا ایک ٹرسٹ بنا کر ا±سے قوم کے نام کردِیا تھااور قیام پاکستان کی جدوجہد میں شریک اپنی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کو حکومت اور پاکستان مسلم لیگ میں کوئی عہدہ نہیں دِیا تھا۔ یہ الگ بات کہ 2 جنوری 1965ءکے صدارتی انتخاب میں جب فیلڈ مارشل صدر محمد ایوب خان ( پاکستان کنونشن مسلم لیگ ) کے صدر کے مقابلے محترمہ فاطمہ جناح متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بنیں تو ” مفسرِ نظریہ پاکستان “ جناب مجید نظامی نے آپ کو ” مادرِ ملّت “ کا خطاب دِیا تھا۔ 
نئی دہلی کے "Diplomatic Enclave" چانکیہ پوری میں جس بنگلے میں پاکستان ہائی کمشن کے دفاتر ہیں ، وہ قائد ِ ملّت وزیراعظم لیاقت علی خان نے حکومت پاکستان کو تحفے میں دیا تھا۔ علاّمہ اقبال کو عِلم تھا کہ ” شاید کبھی پاکستان میں ” پاپ جمہوریت “ شروع ہو جائے ۔آپ نے پیشگی کہہ دِیا تھا کہ .... 
” جمہوریت اِک طرزِ حکومت ہے ، کہ جِس میں! 
بندوں کو گِنا کرتے ہیں ، تولا نہیں کرتے ! “
....O.... 
ا±ستاد فتح علی خان تو با کمال تھے۔ اپنے کمالات دکھا کر خالقِ حقیقی سے جا مِلے لیکن ہم ”پاپ جمہوریت “ میں زندہ ہیں ہم کیا کریں۔

ای پیپر دی نیشن