جدہ کی ڈائیری ۔ ۔امیر محمد خان
پاک فوج کے بہادروںکی قربانیا ں لازوال ہیں ۔ خالد مجید
قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے سادہ اور پر وقار تقریب کا اہتمام
جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے سادہ اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاک فوج، رینجرز، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیروز کی غیر متزلزل لگن اور عزم و استقلال کے جذبے کو بہترین الفاظ میں سراہا گیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جانوں کی قربانیاں لازوال ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کے بدنیتی پر مبنی منفی پروپیگنڈے سے قطع نظر یہ عظیم ہستیاں آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے پاکستان۔ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہادت پانے والے نامور فوجیوں کے کار نامے بتائے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور شہداء کا جتنا احترام کیا جائے وہ کم ہے وہ ہر دشمن کے آگے سیسہ پلائی بنتے ہیں اور وطن کی حفاظت اور عوام کے سکون کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں انکے بچے یتیم ہوجاتے ہیں مگر وہ ہمارے بچوں کو یتیم نہیں ہونے دیتے اس موقع پر 9 مئی کو پاکستان میں کی گء دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیو دکھاء گئ۔قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قونصل جنرل کے علاوہ قونصل وحید شاہ اور بزنس کمیونٹی سے چوہدری شوکت،پاکستان یک جہتی فورم کے ریاض بخاری،کرسچین کمیونٹٰی نمائیندگی کرتے ہوئے جان گلزارم مسلم لیگ ن کے چوہدری اکرم،کشمیر کمیونٹی سے وقاص عنایت اللہ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے کردار کو اجاگر کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
میڈیا سے متعلق صحافیوںکی تقریب
9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔جہانگیر خان
جدہ میں بھی یوم تکبیر کی مناسبت سے صحافی برادری نے تقریب کا اہتمام کیا۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو پچیس سال مکمل ہونے اور یوم تکریم شہداء کے حوالے سے شاندار نشست کا اہتمام ۔تقریب کے ناظم ریاض گھمن نے میڈیا کے دوستوں کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوش آئیند بات ہے کہ شہر کے نامور دوست جنکا تعلق مختلف میڈیا ہائوسز سے ہے اس اہم تقریب میں مختصر نوٹس پر اکھٹے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین دو راہے پر کھڑا ہے ہمیں چاہئے کہ ملک سے باہر ہم اتحاد اور یگانت کا ثبوت دیں۔ انہوںنے امیر محمد خان ، جہانگیرخان ، مسرت خلیل اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کی صدارت جہانگیر خان نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جوہری طاقیت بنے ہوئے پچیس سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے جو کہ ایک خوشائند بات ہے مگر افسوس اس کا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہونے کے باوجود بھی بدترین معاشی بحران کا شکار ہے جس کی ایک وجہ سیاسی عدم استحکام بھی ہے.انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پاکستان دشمن جو پاکستان کی جوہری طاقت سے خوفزدہ تھے پاکستانی سیاست دانوںنے انکا سہولت کار بنتے ہوئے پاکستان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ جہاں لگتا نہیں کہ وہ جوہری ملک ہے ، ملک کی طاقت اصل طاقت عوام ہوتی ہے جو سیاست دانوں کے رحم و کرم پر ہے سیاست دانوںکے نزدیک ملک کم اہم اور کرسی زیادہ اہم ہے ۔ معاشی بحران عوام پر اثر انداز ہوتا ہے اور ملک کمزور ہوجاتا ہے ،سرحدوں پر ہمارے عسکری طاقت تمام تر دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے اور اس میں انکی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیںعسکری طاقت کی بہادری کو دل برداشتہ کرنے کیلئے 9 مئی کا تماشہ رچایا گیا جس پر ہر محب وطن کا دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔ مسرت خلیل نے اپنی بات چیت میں کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی سیاست دانوںکی اولین ذمہ داری ہے جو پر وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے اور صرف کرسی کے دفع میں مصروف ہیں جو ایک مسنوئی عمل ہے ۔ سیاست دان ہر قدم پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب ہی دیکھتی ہے اور مرضی کا جواب نہ ملنے پر انکے خلاف پروپگنڈہ کرتی ہے یہ پروپگندہ ہمارے دشمنوں کے سود مند ہوتا ہے ۔ تقریب سے خالد چیمہ، محمد عدیل ، شعیب الطاف، سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اظہار خیال کیا. تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قومی دنوںپر کمیونٹی اور میڈیا کہ ایک ساتھ ملکر یہ دن منانا چاہیں۔
ریاض مسلم لیگ ن یوم تکبیر کی سلور جوبلی کی تقریب
مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر یوم تکبیر کی سلور جوبلی کو بھرپور انداز سے منایا سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کا قابل فخر دن ہے 25 سال قبل میاں نواز شریف نے ایٹم بم کا دھماکہ کرکے پاکستان کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا اور خطے میں طاقت کا توازن برابر کر دیا جس پر ہم میاں نواز شریف اور تمام سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں دیگر مقررین میں ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، راشد اعوان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہیں جو ہمارے دفاع کو مضبوط بناتا ہے اور ہماری بقا کا ضامن ہے تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا ۔
ریاض ۔۔ مسلم لیگ یوتھ ونگ کی یوم تکبیر کی تقریب
سعودی عرب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ایٹمی سائنسدانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیادارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب میں لیگی عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اس موقعہ پر یوتھ ونگ کے رہنما راجہ یعقوب اور دیگر مقررین کا کہنا
تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستانی عوام کے اصل ہیرو اور قائد ہیں جنھوں نے ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف قوم کو سرخرو کیا بلکہ خطے میں بھارتی اجارہ داری کے عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا ہم ان تمام ملکی لیڈران کے احسان مند ہیں جنھوں نے ایٹمی پاور کی بنیاد رکھی اور ان تمام سائنسدانوں کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاکر کام کیا.