کالا جادو کرنے والے باپ نے گھریلو تنا¶ پر بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا 


لاہور (نامہ نگار) گوالمنڈی میں باپ نے اپنے 11سالہ بیٹے کو گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔ گوالمنڈی کا رہائشی 11سالہ اذان سکول جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کے دوران مشکوک بیانات پر بچے کے باپ رفیق کو حراست میں لیا۔ جس کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کی گلہ کٹی نعش باغبانپورہ کے علاقے محمود بوٹی روڈ سے برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق معصوم اذان کو سکول جاتے ہوئے سفاک باپ ساتھ لے گیا اور ویرانے میں اس کا گلا کاٹ دیا۔ ملزم رفیق کالے علم اور جادو کا کام کرتا ہے اور اس نے گھریلو تنازع پر انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...