اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں ان صاحبزادی گوہر بانو قریشی اور ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ملاقات کی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کارکنوں کے نام اپنے واضح پیغام میں کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا چاہے حالات جوبھی ہوںملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے وکیل بیرسٹر تیمور ملک سے قانونی امور پر بھی اہم مشاورت کی اس کے علاوہ ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہربانو قریشی نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئی تھیں اور انہیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر عوام کو اپنا پیغام دینے کو کہا تھا کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اس کے ساتھ وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی نظربندی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں آج (جمعہ) کو سماعت ہوگی.
شاہ محمود