سرگودھا (نمائندہ خصوصی) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے تاریخ پیشی پر جانے والے وکیل اور اس کے چچا کو قتل اور ایک ساتھی کو شدید زخمی کر دیا۔ اس واردات کی اطلاع ملتے ہی تحصیل بار نے ہڑتال کر دی۔ سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی سے رانا محمد نعیم ایڈووکیٹ اپنے چچا رانا محمد آصف اور خرم شہزاد ہمراہ کار جا رہے تھے۔ مسلح افراد نے کار پر اندھادھند فائرنگ کر کے رانا نعیم ایڈووکیٹ اور اس کے چچا رانا آصف کو قتل اور خرم شہزاد کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے دوہرے قتل و اقدام قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھلوال سے رپورٹ طلب کر لی۔
وکیل قتل
سرگودھا: مخالفین کی فائرنگ‘ پیشی پر جانے والا وکیل چچا سمیت قتل
Jun 02, 2023