اسلام آباد (خبرنگار)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار36ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 227ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد رہی۔
کرونا