لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اس احسن اقدام سے تحصیل کے سائلین کو سیشن کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایڈیشنل سیشن ججز ماڈل ٹاو¿ن کی تحصیل کے کیسز پر سماعت کریں گے۔
اس سلسلہ میں ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز فوری متعلقہ سٹیشنز پر کام شروع کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحصیل ماڈل ٹاو¿ن کے سائلین کو فوجداری کیسز کیلئے سیشن کورٹ جانا پڑتا تھا۔
ججز تعیناتی حکم