چیچہ وطنی (نامہ نگار) گاﺅں 58 بارہ ایل میں لڑکی اور اس کے آشنا لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ 19 سالہ رمشہ کو اس کا آشنا 27 سالہ سفیان ملنے کے لئے آیا تو رمشہ کے سسر فقیر محمد گجر نے دونوں کو قتل کر دیا۔ مقتولہ رمشہ کی 4 ماہ قبل اسی گاﺅں کے رہائشی شاہد گجر سے شادی ہوئی تھی اور مقتولہ 3 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ قاتل فقیر محمد نے اپنے گھر میں دونوں کو کند آلے اور ڈنڈوں کی مدد سے قتل کیا۔ مقتول سفیان قوم فقیر بھی اسی گاﺅں کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لڑکی قتل
چیچہ وطنی: غیرت کے نام پر سسر نے بہو، اس کے آشنا کو قتل کر دیا
Jun 02, 2023