کوئٹہ (اے پی پی)قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب مسافر وین اور بس مین تصادم ،خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے، لیویز کے مطابق کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس کے درمیان ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا،افسوسناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
وین بس حادثہ