لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ سلمی اعجاز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں۔ استدعا ہے کہ اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔