انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر محمد عاصم اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

Jun 02, 2023

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سینئر آفیسر محمد عاصم کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ وہ وزارت اطلاعات کے سینٹر آف ڈیجیٹل کمیونیکیشن (سائبر ونگ) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کے پاس اے پی پی کا اضافی چارج بھی تھا۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد عاصم کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت اطلاعات کے سینٹر آف ڈیجیٹل کمیونیکیشن (سائبر ونگ) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کے پاس اے پی پی کا اضافی چارج بھی تھا۔
 محمد عاصم 

مزیدخبریں