فیصل آباد: تھانیدار سمیت 4 اہلکاروں کا شہری پر تشدد‘ ویڈیو وائرل‘ چاروں معطل


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اختیارات کے نشے میں دھت نکمے تھانیدار سمیت چار پولیس اہلکاروں نے شہری کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ تشدد کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔ شہری پر مبینہ تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سی پی او کا سخت نوٹس، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں شہری پر پولیس کے مبینہ تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو سے شناخت ہونے والے اے ایس آئی امتیاز،کانسٹیبلز ارسلان، ناصر اور شان پرویز کو معطل کر کے ایس پی مدینہ ٹا¶ن حافظ کامران اصغر کو انکوائری کا حکم دیا۔ اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ کسی پولیس والے کو کسی پر بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تشدد بذات خود ایک قانون شکنی ہے۔ پولیس قانون کی محافظ ہے۔ اگر قانون کے محافظ قانون شکنی پر اتر آئیں تو اس سے عوام اور پولیس کے مابین خلیج کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتی ہے۔ سی پی او عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا کہ ایس پی کی انکوائری کی روشنی میں ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس رولز کے تحت سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی جبکہ قانون شکنی ثابت ہونے پر قانون کے تحت فوجداری کارروائی بھی کی جائے گی۔ 
شہری پر تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...