بوسٹن (نیٹ نیوز) امریکی ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے میساچیوسیٹس یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شریک کامیاب طلباءوطالبات کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے ہر طالب علم کو فی کس 1000 ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ ینائٹ ٹیلی کمیونکیشن اور 5 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک رابرٹ ہیل اچانک ڈائس پر آئے اور انہوں نے تمام 2500 کامیاب گریجویٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے یہ نوید سنائی کہ وہ ہر طالب علم کو دو لفافے دے رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1000 ڈالر کی رقم برابر رکھی گئی ہے۔ ایک لفافہ ان کا انعام ہے اور دوسرے لفافے کے 500 ڈالرسے وہ کسی ایسے ہی بچے کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس طرح چند منٹوں میں انہوں نے 35 لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کر دی۔