روم (این این آئی )اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی ۔ اطالوی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس فیصلہ کا اعلان کیا ۔اٹلی نے 2019 اور 2020 میں سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر پابندی عاید کردی تھی۔ تاکہ انھیں یمن تنازع میں استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔حکومت نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ زمینی صورت حال کی روشنی میں اس پابندی کی اب ضرورت نہیں رہی ہے۔اٹلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بارے میں اس کا فیصلہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت پر عاید پابندی کے خاتمے کے عین مطابق ہے۔اٹلی نے یواے ای پربھی یمن جنگ کی وجہ سے اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی عاید کی تھی۔
اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی
Jun 02, 2023