9 مئی کے فسادات میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کی شناخت ہوگئی۔ سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی کاکارکن سید محمد ناظم عباس ہے۔حکام کے مطابق سید محمد ناظم عباس پی پی 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ ہے جو نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے۔سرکاری حکام نے کہاکہ ناظم عباس پر تشدد مظاہروں میں شرکت کرکے توڑ پھوڑ میں شامل رہا اورکارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا ، البتہ سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
9مئی کے فسادات میں پی ٹی آئی کے اور رہنما کی شناخت ہوگئی۔
Jun 02, 2023 | 13:54