عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنے والے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیںگے ،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرے گا،بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروالیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشیداحمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کے لیے آسانی ہو، پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں (ن) لیگ، پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے فائدہ پی پی پی اٹھائے گی ،پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پرہے مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے دھوکہ دہی پہ مبنی بجٹ پیش کیاجائیگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے،7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ، گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔
پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں : شیخ رشید احمد
Jun 02, 2023 | 14:20