پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مئی میں افراط زر 75سال کی بلند ترین سطح پر رہا ، پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح اب پاکستان میں ہے۔ان خیالات کااظہار اسد عمر نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسدعمر نے کہا کہ سری لنکا کو بھی ہم نے مہنگائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38%اور بھارت میں صرف 4.7%۔ وہ جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں؟۔
مئی میں افراط زر 75سال کی بلند ترین سطح پر رہا : اسد عمر
Jun 02, 2023 | 14:33