پانامہ پیپرز سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے متعلق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی۔انہوں نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان 2رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں.

واضح رہے کہ 2017میں پانامہ پیپرز کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن