لندن (این این آئی) پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی، انسانی امداد اور امن کی ضرورت ہے۔ امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ وقت بہت مشکل ہے، غزہ میں جو ہو رہا ہے اور خاص طور پر اس ہفتے جو ہم نے رفح میں دیکھا۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ لمحات دل دہلا دینے والے اور خوفناک ہیں، لوگ بہت ناراض ہیں اور یقین نہیں کر پا رہے کہ یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو سکتا ہے۔ ملالہ یوسفزی نے کہا کہ وہ تصور بھی نہیںکر سکتیں کہ فلسطینی عوام کس تکلیف اور مظالم سے گزر رہے ہیں، ہر کوئی ایسی زندگی چاہتا ہے جہاں وہ کھیل سکے، ٹی وی دیکھ سکے اور سکول جا سکے۔
تصور نہیں کر سکتی فلسطینی عوام کس تکلیف اور مظالم سے گزر رہے ہیں: ملالہ
Jun 02, 2024