میڈیکل کور میں پہلی اقلیتی خاتون افسر ہیلن کی بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی‘ وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈئر کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بریگیڈئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئر ہیں۔ پوری قوم بریگیڈئر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہیلن میری نے ثابت کیا خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔ پوری قوم کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے۔ ہیلن میری کی محنت مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن