مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف مسلسل آواز بلند کرنے والی فلسطینی نژاد معروف امریکی سپر ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید نے مظلوم فلسطینی خاندانوں سے اظہار ہمدری و یک جہتی کرتے ہوئے بھاری رقم عطیہ کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی نژاد معروف امریکی سپر ماڈلز نے فلسطین میں بچوں اور خاندانوں کی کفالت کے لیے 1 ملین ڈالرز کا عطیہ دے دیا۔