نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کے ارکان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دے دی۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دفاع اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اسرائیلی حکومت کا وژن شیئر کریں۔ نیتن یاہو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے 4 بار خطاب کرنے والے پہلے غیرملکی رہنما بن جائیں گے۔