سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار احمد نے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی، بچے اور برادر نسبتی کے قاتل کو تین بار سزائے موت اور 30 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا اور خاتون سمیت دیگر پانچ ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ چک 133 جنوبی کے اللہ دتہ نے اپنے ساتھیوں کامران، اسلم، بخت بھری ، ممتاز وغیرہ کے ہمراہ دو سال قبل 8 نومبر 2022ء کو رشتہ کے تنازعہ پر اپنے سسر کے گھر میں گھس کر اپنی بیوی ثمینہ رانی اس کے پیٹ میں موجو د اپنے 8 ماہ کے بچے اور برادر نسبتی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی، نوزائیدہ بچے اور بردار نسبتی کے قاتل ملزم اللہ دتہ کو تین بار سزائے موت اور 30 لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنا دیا اور دیگر پانچوں ملزموں کامران، اسلم، ممتاز، بخت بھری وغیرہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
سرگودھا، تہرے مقدمہ قتل کے مجرم کو 3 بار سزائے موت، خاتون سمیت 5 ملزم بری
Jun 02, 2024