اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے کہا ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، اس سیکٹر میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔