اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کوقتل کرنے والی   ا شتہاری خاتون کھاریاں سے گرفتار

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب خاتون اشتہاری مجرمہ کو گرفتارکر لیا۔اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ ثمن عباس کی ماں نازیہ شاہین کو گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے اشتہاری نازیہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا‘ اٹلی میں2021ء میں اپنی فیملی کے ہاتھوں قتل ہونے والی 18 سالہ ثمن عباس کی والدہ تین سال تک مفرور رہی، اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی 30 اپریل 2021ء کو اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا سے لاپتہ ہوئی تھینعش نومبر 2022ء میں ملی تھی،نازیہ شاہین قتل کے بعد اپنے خاوند کے ساتھ اٹلی سے فرار ہو گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...