حیدرآباد، گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی  مزید 3 افراد چل بسے

 حیدرآباد(آئی این پی ) حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد چل بسے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔  ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 8 بچے شامل ہیں، مزید کہا کہ ہسپتال میں داخل 10مزید مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق مرنے والوں کے جسم کا 100 فیصد حادثے میں جھلس گیا تھا، مزید کہنا تھا کہ انسانی جسم 50 فیصد سے زائد جھلس جائے تو بچنے کا امکان ناممکن ہوتا ہے۔  دو روز قبل حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے، جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن