لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 48سالہ خاتون سمیرا امجد کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے یوٹرس سے25کلو وزنی رسولی نکال کر دو بچوں کی ماں کی جان بچا لی ہے، ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ یونٹ تھری کی ٹیم میں ڈاکٹر شبنم محمد علی، ڈاکٹر مریم ذو الفقار،ڈاکٹر نادیہ سبین،ڈاکٹرعروسہ،ڈاکٹر ساجدہ اور ڈاکٹر عثمان شامل تھے، ٹیم کے ارکان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے 5گھنٹے طویل آپریشن کر کے رسولی نکالنے میں کامیاب ہوئے۔