لاپتہ شہری سندھ ہائیکورٹ پیش، والدہ وہیل چیئر پر عدالت پہنچ گئی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سولجر بازار سے لاپتا شہری پرویز کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ 2016 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ 9سال سے لاپتا شہری سمیر آفریدی کی والدہ وہیل چیئر پر عدالت پہنچ گئیں، عدالت نے شہری کے اہلخانہ کو فوری معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ سولجر بازار سے لاپتا شہری پرویز کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن