گورنر پنجاب سے  خوشاب کے پی پی وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی  

Jun 02, 2024

لاہور( نوائے وقت رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پی پی پی ضلع خوشاب کے وفد سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،جس  میں ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حاجی ظل حسنین ، ملک محمد علی و دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو مبارکباد دی اور اپنے ضلع کے مسائل کے حل لئے گذارشات پیش کیں۔گورنر پنجاب کی وفد سے یونیورسٹی آف خوشاب، لفٹ ایریگیشن سسٹم، راجڑ تا کٹھہ لنک روڈ، نوشہرہ ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی و سبزی منڈی خالق آباد تا کٹھوائی ون وے روڈ و دیگر ضلع خوشاب کو درپیش مسائل اور انتظامی امور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے مکمل حمایت اور ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء کی طرف سے گورنر پنجاب کو دورہ خوشاب کی دعوت دی گئی جس کو گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ علاوہ ازیں راحیل کامران چیمہ ممبر پنجاب بار کونسل و صدر پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کی سربراہی میں وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاھور میں ملاقات کی۔ وفد میں انفارمیشن سیکرٹری پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب عظیم حفیظ، صدر پی ایل ایف ضلع لاھور سید علی عمران نقوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، صدر پی ایل ایف لاہور ہائیکورٹ سید قمر عباس، جنرل سیکرٹری پی ایل ایف لاہور ہائیکورٹ خرم ضیاء بھٹی اور پی ایل ایف گوجرانولہ ڈویژن شہزادہ عرفان اعوان شامل تھے۔ راحیل کامران چیمہ صدر نے گورنر پنجاب کو وکلاء پر درج دہشت کے مقدمات و گرفتاری اور عدالتوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔

مزیدخبریں