نوابشاہ (نیٹ نیوز) چیئرمین نوابشاہ بورڈ نے کلہوڑہ کے امتحانی مرکز پر چھاپہ مارا جس دوران بڑی تعداد میں موبائل فون اور نقل کا مواد بھی برآمد ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ کلہوڑہ کے امتحانی مرکز پر چیئرمین نوابشاہ بورڈ کے چھاپے کے دوران طلباء سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد ہوا۔ چیئرمین نوابشاہ بورڈ ڈاکٹر فاروق نے اس حوالے سے بتایا کہ امتحانی مرکز کے باہر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، ہماری گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔